سوزوکی کلٹس کے شوقین شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کی مانگ اب بھی برقرار ہے لیکن قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔

اب سوزوکی کلٹس کی سب سے سستا ماڈل بھی چار ملین سے اوپر جا چکا ہے، جس سے خریداروں کے لیے یہ گاڑی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

حکومت نے حال ہی میں ٹیکس اصلاحات کی ہیں۔ سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ NEV (نیو انہانسڈ ویلیو) لیوی بھی لگائی گئی ہے، جس کے بعد سوزوکی کلٹس کے تمام ورژن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سوزوکی کلٹس 2025 کی قیمتیں

کلٹس VXR: پرانی قیمت 40,49,000، نئی قیمت 40,89,490، اضافہ 40,490 روپے
کلٹس VXL: پرانی قیمت 43,16,000، نئی قیمت 43,59,160، اضافہ 43,160 روپے
کلٹس AGS: پرانی قیمت 45,46,000، نئی قیمت 45,91,460، اضافہ 45,460 روپے
قیمتوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر لوگ قسطوں پر گاڑی لینے کی طرف جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے سوزوکی نے پانچ سال (60 مہینے) کے قسط پلان متعارف کروائے ہیں۔ یہ اسکیم میزان بینک کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے، لیکن دوسرے بینکوں کے ساتھ بھی قیمتیں چیک کرنا ضروری ہیں۔

کلٹس قسط پلان 2025

کلٹس VXR اپ گریڈڈ ورژن

قیمت: 40,89,490 روپے
ڈپازٹ (30%): 12,26,847 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
کل ادائیگی برائے شروعات: 12,29,947 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 68,188 روپے
کلٹس VXL اپ گریڈڈ ورژن

قیمت: 43,59,160 روپے
ڈپازٹ (30%): 13,07,748 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
کل ادائیگی برائے شروعات: 13,10,848 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 72,648 روپے
کلٹس AGS اپ گریڈڈ ورژن

قیمت: 45,91,460 روپے
ڈپازٹ (30%): 13,77,438 روپے
پروسیسنگ فیس: 3,100 روپے
کل ادائیگی برائے شروعات: 13,80,538 روپے
ماہانہ قسط (60 مہینے): 76,561 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹیکس کم نہ کیے تو آئندہ مہینوں میں گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ خریدار اس وقت قسطوں پر گاڑیاں خریدنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد عہدے سے مستعفی

Scroll to Top