راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے الیکشن میں دو عہدوں صدر اور نائب صدر پر الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔ جبکہ چھ عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں چئیرمین الیکشن بورڈ سردار قبلائی خان ایڈووکیٹ نے حتمی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کیلیے تین امیدواروں سردار صابر کشمیری ایڈوکیٹ سردار امتیاز اکبر ایڈوکیٹ اور راجہ عزت بیگ ایڈوکیٹ کے درمیان جبکہ نائب صدر کیلئے سردار عتیق الرحمن ایڈوکیٹ اور سردار بلال شکیل ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا
جس کے لیے بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 207 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سیکریٹری جنرل طارق اسحاق ایڈوکیٹ نائب صدر خواتین میڈم شمائلہ خان ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکریٹری کے لیے سردار حنان شبیر ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات کے لیے میڈم سیماب ارشد ایڈوکیٹ سیکرٹری لائبریرین کیلیے میڈم آمنہ حبیب ایڈوکیٹ اور سیکرٹری مالیات کیلیے سردار خرم شہریار خان ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
محکمہ جنگلات میں اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد افسران تبدیل ، اضافی چارج بھی تفیض کردیا




