محکمہ جنگلات میں اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد افسران تبدیل ، اضافی چارج بھی تفیض کردیا

مظفرآباد: وزیرجنگلات آزادکشمیر اکمل سرگالہ نے محکمہ جنگلات میں  تبادلوں پر عائد پابندی میں نرمی برتتے ہوئے انتظامی امور میں بہتری کے پیش نظر محکمہ جنگلات کے بذیل افسران کے تبادلہ جاتی کی منظوری دی ۔جن میں اوید جاوید مہتمم جنگلات رینج لینڈ ڈویژن مظفرآباد کو تبدیل کرکے مہتمم جنگلات مرکزی دفتر تعینات کیا گیا ،

معراج عبدالرزاق مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن کو تبدیل کرکے مہتمم جنگلات رینج لینڈ ڈویژن نمبر دو بالا تعینات کردیا ۔ بلال احمد قائم مقام ڈپٹی ناظم جنگلات منسلک مرکزی آفس کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ چیف پلاننگ محکمہ جنگلات تعینات کردیا۔ سید مفسر حسین گیلانی قائم مقام ڈپٹی ناظم جنگلات کو تبدیل کرکے مہتتم جنگلات فارسٹری ریسرچ اینڈ منیجمنٹ ڈویژن مظفرآباد تعینات کردیا۔

دوسری جانب خالد محمود مہتمم جنگلات آئی سی بی ڈبلیو ایم ڈویژن راولاکوٹ کو تبدیل کرکے مہتمم جنگلات راولاکوٹ تعینات کردیا مذکورہ افسر موصوف کے پاس تاحکم ثانی آی سی بی ڈبلیو ایم راولاکوٹ کا اضافی چارج رہےگا۔ مہتمم جنگلات احسان الحق آئی سی بی ڈبلیو ایم سدھنوتی کو تبدیل کرک مہتمم جنگلات سدھنوتی تعینات کردیا ۔مذکورہ افسر موصوف کے پاس تاحکم ثانی آی سی بی ڈبلیو ایم کا اضافی چارج رہے گا۔

مریم نواز کا آزادکشمیر کے طلباء کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کا اعلان

Scroll to Top