میرپور میں ڈینگی کے خطرناک پھیلائوکا انکشاف، احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت

میرپور; ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا ہے کہ میرپور میں ڈینگی کا پھیلائو جاری اور رواں سال 300مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے58کے پازیٹو آئے ہیں۔

کشمیر پریس کلب میرپور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر نذیر نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچائوکیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے،کے آئی سی ہسپتال اپ گریڈ ہو رہا ہے یہ مکمل خودمختار ہسپتال بن رہا ہے

ڈی ایچ کیو میں گزشتہ برس ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ہے مریضوں کا اعتماد اس ہسپتال پر بڑھا ہے ،ڈی ایچ کیو میں بے شمار بہتری آئی ہے مثبت تنقید کو ہمیشہ سر آنکھوں پر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی پھیلاؤ کےپیش نظرہسپتال میں ایک الگ سیٹ اپ بنایا گیا ہے جہاں پندرہ بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر مار سپرے کروانے کے ساتھ ساتھ مکمل بازو والے کپڑے پہننے چاہئیں اور مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی پانی میں چھپے خطرات! این ڈی ایم اے نے ڈینگی اور ملیریا کے پھیلاؤ پر وارننگ جاری کر دی

ڈینگی وائرس کے مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت کاٹتا ہے اس لیے بچاؤ کا اہتمام کرکے آگاہی مہم کا حصہ بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی علامات میں شدید سر درد،تیز بخار،جوڑوں کا درد،ڈی ہائیڈیریشن کا عمل سمیت مختلف علامات سامنے آتی ہیں اس حساب سے علاج معالجہ کیا جاتا ہے اس میں اینٹی بائیوٹک نہیں دی جاتی جن مریضوں میں وائیٹ سیلز میں کمی ہوجاے ان کو ہسپتال داخل کیا جاتا ہے جہاں علاج معالجہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی کوششوں سے کشمیر کارڈیالوجی سینٹر کو اپ گریڈ کرکے دل کا الگ ہسپتال بنایا جائے گا جس کا اپنا عملہ اور آفیسرز ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں میں ڈینگی پھیلائو کا خدشہ،محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہی ریلی

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹنے اور کتے کاٹنے کی ویکسین دستیاب ہے اور تمام مریض جو آتے ہیں ان کا علاج کیا جاتا ہے اب فری ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top