مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)شراب پکڑنے کی پاداش میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے پر عوام سڑکوں پر آ گئی۔
چند دن قبل کوہالہ پولیس چوکی پہ رات کی تاریکی میں پولیس نے دو افراد سے بڑی مقدار میں شراب اسلحہ ناجائز پکڑتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔
تاہم دونوں ملزمان بااثر تھے جسکی پاداش میں ایس ایس پی مظفرآباد نے ملزمان کو پکڑنے والے اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو شراب پکڑنے پر معطل کرنے کی وجہ سے عوام مشتعل اہل علاقہ نے کوہالہ روڈ پر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین جموں کشمیرکا 13 ستمبر کو ” ہر گھر بند ” احتجاجی تحریک کا اعلان