وزیر حکومت کی اہلیہ کا کارکنوں کے ہمراہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹہکہ پر حملہ

مظفرآباد:وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی اہلیہ اور سابق وزیر حکومت محترمہ صدف شیخ کا اپنے کارکنوں کے ہمراہ پٹہکہ ہسپتال کے ایم ایس پر حملہ، ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

سابق وزیرحکومت نے مبینہ طور پر من پسند تقرریاں نہ ہونے پر ایم ایس پر حملہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راجہ فراز عارف موقع پر پہنچ گئے۔

راجہ فراز عارف کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کوٹلہ نے آج یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری ملازم کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے لگے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس ایکٹ مسترد،راولاکوٹ تاجرتنظیموں کا پروٹیکشن فورم کے قیام کااعلان

پٹہکہ ہسپتال کے ایم ایس اور اُن کی فیملی کے اوپر وزیر حکومت کی بیوی اور کرائے کے غنڈوں کا حملہ جس میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یہ لوگ اب مکمل غنڈہ گردی پر اُتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی ملازم کو گالیاں دیتے ہیں تو کبھی اُن کے اوپر براہ راست حملہ آور ہوتے ہیں۔مسلم لیگ ن آج کے اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے ۔

ہم ایم ایس کیساتھ کھڑے ہیں کسی بھی قسم کا کوئی بھی پریشر اگر ایم ایس کے اُوپر ڈالا گیا تو اُس کے سنگین نتائج نکلیں گے جن کی ذمہ دار ی وزیر حکومت پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اخلاقیات کی سیاست کی ہے اور ہر فرد کو عزت دی ہے، کوٹلہ کے اندر ایسے جرائم پیشہ لوگوں کا انشااللہ بہت جلد خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آزاد کشمیر : سیاسی اشرافیہ کی منافقت بے نقاب:اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کا قیام، کشمیر بہانہ ،بیرون ممالک کےدورے اصل مقصد

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صدف شیخ کی دو آڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ ہسپتال کے ایک کلرک کو گالم گلوچ کررہی تھیں اور دھمکیاں بھی دے رہی تھیں۔

Scroll to Top