اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت269روپے 99پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت264روپے61 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
دوسری طف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو ایک روپے17 پیسے سستی کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہوگیاہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈرکی قیمت2527 روپے47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔




