مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ موسمیات اورنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
اس سلسلے میں خاص طور پر نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ شدید بارشیں بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور دیگر ممکنہ خطرات پیدا کر سکتی ہیں ۔ NDMA نے
مقامی لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ خطرناک علاقوں میں مقیم افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں ۔
عوام الناس کے لیے احتیاطی تدابیر:
درختوں ، بجلی کے کھمبوں اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے والے مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
گاڑیوں کو محفوظ اور ڈھکے ہوئے مقامات پر پارک کریں ۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے مضافات میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دار بارش




