رکشہ ڈرائیور

حویلی کہوٹہ کا غریب رکشہ ڈرائیور انصاف کامنتظر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر میں حسد اور بغض کا نشانہ بننے والے غریب رکشہ ڈرائیور کی زندگی اجیرن ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ضلع حویلی  بے بس شہری کا واحد سہار ا رکشہ توڑ دیا ۔  جس کی وجہ سے وہ اور اس کا بیمار خاندان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔ متاثرہ شخص نے انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس کے حق سے محروم کرنے والے کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی ایک غریب رکشہ ڈرائیور اپنی بیوی اور بچوں کے لیے رزق کمانے کی غرض سے دن رات مزدوری کرتا تھا ۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ دمے کی مریضہ ہیں اور ٹانگ بھی ٹوٹی ہوئی ہے ، ایسے میں وہ خود بھی غربت اور تنگ دستی کا شکار ہے ۔

روزانہ مزدوری کے بعد وہ اسی رکشے میں رات گزارتا تھا اور یہی اس کے خاندان کا واحد سہارا تھا ۔ متاثرہ شخص نے آبدیدہ لہجے میں بتایا کہ کسی نے اس کا رکشہ توڑ کر اس کے روزگار کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا، طغیانی نے تباہی مچادی، 50سے زائد مزدوروں سمیت مسافر پھنس گئے

اس کا کہنا مزید تھا کہ آنسو تب نکلتے ہیں جب بات برداشت سے باہر ہو جائے۔ جب انسان کے اختیار سے معاملہ نکل جائے تو پھر اللہ ہی سہارا بنتا ہے ۔

اس موقع پر اس نے ایس پی حویلی اور ضلعی انتظامیہ سے پُر زور اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں ، ذمہ دار کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں اور مجھےانصاف فراہم کیا جائے تاکہ آئندہ کسی اور بے بس شہری کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔

Scroll to Top