اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے وفد نے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ کی قیادت میں ملاقات کی،وفد میں سینئر نیشنل پروگرام منیجر ضمیر حیدر ، حفیظ اللہ اور امتیاز علی شامل تھے ۔
اس موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم ، سیکرٹری خوراک /وائس چیئرمین فوڈ اتھارٹی سہیل اعظم ، ڈائریکٹر فوڈ /سیکرٹری فوڈ اتھارٹی،عبدالحمید کیانی ، محترمہ مہوش خادم ،شعیب خورشید و دیگر آفیسران موجود تھے ۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ریاست کے شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی ڈویژن ،ضلعی اور تحصیل لیول پر اشیاء خورونوش کی معیاری فراہمی کو یقینی بنائے جس کیلئے محکمے کے آفیسران و اہلکاران مشنری جذبے سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ادارے کی محکمے کیساتھ کوآرڈی نیشن سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کے نظام کو مؤثر انداز میں جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کو ضلعی سطح پر مضبوط بنایا جائیگا اور انہیں تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خوراک کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی معیاری کام کر رہی ہے جس سے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔
نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ادارہ آزادکشمیر میں اپنی خدمات بغیر کسی معاوضے کے پیش کر رہا ہے اس دوران ادارے نے 40 فوڈ آفیسرز کو تربیت فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد معیاری خوراک یقینی بنانے کیلیے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ اس سلسلے میں مزید معاونت بھی فراہم کرے گا اور لیبارٹری سے متعلق ایکوپمنٹ فراہم کرنے میں مدد دیگا تاکہ خوردنی تیل ،آٹا ،نمک اور دیگر اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کو ختم کیا جا سکے اور ان کی معیاری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کشمیری یک زبان ہوں، بھارت کو سفارتی میدان میں شکست دینگے، وزیراعظم انوارالحق
اس موقع پر نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھاڑٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلے جدید لیبارٹری آلات فراہم کیے گئے جن میں Qualitative Repid Testing Kitsجس کی مدد سے آٹا ، آئل اور نمک میں Fortification
کو چیک کیا جا سکتا ہے۔ CDR Food Lab اس کی مدد سے آئل کےمعیار کی جانچ کی جاسکتی ہے جیسے Free Fatty Acid Value, Peroxide Value ۔ lodine Value, P- Anisidire Value Check Chroma3اس کی مدد سے آئل میں Vitamin A کی Fortification کو چیک کیا جا سکتا ہے ۔
نیوٹریشن انٹرنیشنل نے اس عزم کا اعادہ کیا ک وہ مستقبل میں فوڈ اتھارٹی کو مذید جدید آلات فراہم کریں گے اور ہمارا تعاون جاری رہےگا۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر کو شیلڈ بھی پیش کی۔




