اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیری تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوے مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہو کر آگے بڑھیں ، بھارت کو سفارتی میدان میں بھی شکست دیں گے۔
وزیراعظم چوہدری انوالحق سے سے صدارتی مشیر چوہدری حق نواز آف گورکھا نے وفد کے ساتھ ملاقات کی اور اوورسیز کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر راجہ امجد لطیف بڑھنگ، راجہ فاحر ایڈووکیٹ، چوہدری ذوالفقار علی ،چوہدری توصیف رؤف ایڈووکیٹ، چوہدری الطاف حسین، چوہدری محمد یاسین سوکاسنوی،ناصر بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سے 20 لاکھ تک بلاسود قرضہ ، کشمیری نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی
اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ہمارے اصل سفیر ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ارکان اسمبلی موجود ہیں اس عمل میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مشاورت بھی شامل کی گئی ہے ۔
کمیٹی نہ صرف پاکستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں کل جماعتی کانفرنسز کا انعقاد کرے گی بلکہ بیرون ملک دوروں کے دوران دنیا کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کو مشاورت کے تمام عمل میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ consensus کے ساتھ آگے بڑھیں،بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں اور تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوے مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہو کر آگے بڑھیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سفارتی میدان میں بھی شکست دیں گے انشاءاللہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ۔
انہوں نے اقوام عالم سے بھی اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیاء کے اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کےسکیل اپ گریڈیشن کا وعدہ جلد پورا کرینگے، وزیراعظم انوارالحق
انہوں نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے گورننس کے معیار کو بلند کیا ہے خود وزیراعظم کی ذات قانون و قاعدے کی پابند ہے لہٰذا کسی کو آئین و قانون سے ماورا اقدامات کی اجازت نہیں ہے ۔
عوام کو تین روپے یونٹ بجلی اور 2000 روپے من آٹا فراہم کر رہے ہیں اس پر حکومت 71 ارب کی سبسڈی برداشت کر رہی ہے لیکن ترقیاتی کام بھی پوری رفتار سے جاری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے آزادکشمیر کے نوجوانوں کا اعتماد اداروں پر بحال کیا ہے اب جس میں صلاحیت ہے وہی آگے آئے گا ۔وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے گڈ گورننس اقدامات کو سراہا۔




