نیشنل سائبر کرائم کا بڑا ایکشن ڈیجیٹل فراڈیوں کے گرد گھیرا تنگ ،نوٹسز جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیکیورٹی ایجینسیز اور نیشنل سائبر کرائم ایجینسیزکا ڈیجٹل فراڈیوں کے گرد گھیرا تنگ۔ ڈکی بھائی نامی یوٹیوبر پہلے ہی قانون کی گرفت میں ہے۔

ڈکی بھائی کی نشاندہی پر نیشنل سائبرکرائم ایجنسیز نے اب سسٹرولوجی فیم اقرا کنول، انس علی، مدثر حسن اور محمد حسنین کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

تفصیلات کے مطابق ڈکی بھائی نامی یوٹیوبر سمیت فیم اقراء کنول ، انس علی ،مدثر حسن ، محمد حسنین جیسے فراڈیئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوئے کی طرف راغب کرتے تھے

مذکورہ عناصر سوشل میڈیا پر آن لائین جوے کی تشہیر کرتے تھے۔معصوم لوگوں کو جعلی اسکیموں کا جھانسہ دے کر بوگس ویب سائٹوں پر انوسٹمنٹ کرواتے تھے
قانون نافظ کرنے والوں نے اپنا فرض نبھا لیا، اب امتحان عدلیہ کا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:یکجا کے تعاون سے اہم ورکشاپ، الطاف حسین وانی کا کشمیرکاز اُجاگر کرنے پر زور

Scroll to Top