بھارتی مصنوعات پر25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف نافذ،مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی

امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصداضافی ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیرف سے متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف روس یوکرین جنگ میں بھارت کی جانب سےروس کی حمایت کے جواب میں لگایاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو 200فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ 6 اگست کو روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

دوسری جانب روس میں بھارت کے سفیر ونے کمار نے کہا ہےکہ بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

Scroll to Top