آزادکشمیر:مون سون بارشوں سے نقصانات ، ڈپٹی کمشنر متحرک ،اہم احکامات جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) زیر صدارت مدثر فاروق، ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پولیس‘ مجسٹریٹس،سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات،سرکاری / ایوارڈ شدہ اراضیات، سیکیورٹی خدشات،ٹریفک چیکنگ / مینجمنٹ،صحت سہولیات،سرکاری / پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات،بجلی بلات کی ادائیگی‘ چوری‘ لوڈ شیڈنگ، مون سون‘سیاح حضرات کو سہولیات کی فراہمی، آتشزدگی، دیگر حادثات پررسپانس / کارروائی وغیرہ جیسے امور زیر بحث لائے گئے۔

اجلاس میں شریک آفیسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ فوری طور پرترقیاتی منصوبہ جات کے بروقت اور اندر معیاد تکمیل کو یقینی بنایاجائے۔

مون سون کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیل اندر 02ایام مرتب کی جائے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشینری کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔حالیہ دنوں میں ہونے والے مچھیارہ بٹدرہ نالہ میں کلاوڈ برسٹ کےمعاملات بھی زیر بحث لائے گئے

بٹدرہ پل تباہ ہوا جس کی مرمتی/تنصیب کے سلسلہ میں ٹینڈرنگ پراسس کو جلدازجلد مکمل کیاجائے۔محکمہ صحت ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کی کارروائی کو فوری یقینی بنائیں۔

شجر کاری کاسیزن شروع ہے چونکہ محکمہ جنگلات کے پاس کثیر تعداد میں پودا جات موجود ہیں جو بذریعہ ضلعی انتظامیہ ومحکمہ شاہرات،روڈز کنارے، سکولز اور گارڈنز وغیرہ میں درخت لگائیں گے۔

علاوہ ازیں رواں ہفتہ اوور لوڈنگ کے خلاف بذریعہ ضلعی انتظامیہ وٹریفک پولیس موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کوبالخصوص شہر مظفرآباد میں مزید موثر اور متواتر بنایاجائے گا۔

ڈاکٹر پیر سید علی رضا بخاری بونیر پہنچ گئے ،سیلاب متاثرین میں ریلیف تقسیم

Scroll to Top