dr mushtaq

سیاسی مافیا کیخلاف میدان میں نکلے ہیں،کارکن انتخابی مہم شروع کریں،ڈاکٹرمشتاق

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاجموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آمدہ انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیاتو پروٹوکول اور مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کر یںگے۔

مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کریںگے،نوجوانوں کے لیے روزگار اور ریاست کو خود کفیل بنائیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ رشوت سفارت اور کرپش کا خاتمہ کریںگے، سود کی لعنت ختم کریںگے،اسلام کا عادالانہ اورمنصفانہ نظام قائم کریںگے ،تھانوں اور کچہریوں کے نظام کو بدل دیںگے عوام کوانصاف فراہم کریںگے۔

یہ بھی پڑھیں: روایتی سیاستد انوں نے قوم کو دھوکہ دیا،عوام اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ڈاکٹرمشتاق

ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان پر مسلط سیاسی مافیا عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،77برس سے موروثی سیاست اور نا اہل قیادت کشمیری عوام کی گرونوں پرمسلط ہے۔

جماعت اسلامی قوم کی گردنیں اس سیاسی مافیہ سے آزاد کرانے کے لیے میدان میں نکلی ہے،کارکن آج سے ہی انتخابی مہم شروع کریں ایک ایک گھر اور ایک ایگ فرد تک عوت پہنچائیں عوام کی آوازبنیں،مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

اجلاس میںتحریک آزادی کشمیر کی سنگین صورت حال کاجائزہ لیا گیااور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے ،اجلاس میں آزا دکشمیرکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور وخوص کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر:میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر مشتاق

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میںبھرپور کامیابی حاصل کرنے کالائحہ عمل طے کیاگیا ۔

اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل خان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان ،نائب امراء انجینئر راجہ خالد خان ،نورالباری ،ڈاکٹر عبدالرحمان ،راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے بھی خطا ب کیا۔

Scroll to Top