ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اعلان، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت نے بھی سرجوڑ لئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین/سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیر غلام محمد صفی،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،دیوان علی چغتائی،حافظ احمد رضا قادری،عبدالماجد خان،چوہدری اکبر ابراہیم،اکمل سرگالہ،جاوید بٹ،عاصم شریف بٹ اور ارکان اسمبلی چوہدری اسماعیل،حافظ حامد رضا،سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری لبریشن سیل اور حریت رہنماء الطاف وانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کیلیے بیرون ملک قانون ساز اسمبلی کے ارکان پر مشتمل وفود بھیجنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد اسوقت مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اہمیت اختیار کر چکا ہے جس پر امریکی صدر نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے۔۔

اس لئے بیس کیمپ کی حکومت اور اپوزیشن اور حریت کانفرنس ملکر لائحہ عمل مرتب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی پاکستان کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں کل جماعتی کانفرنسز کا انعقاد کرے گی

مہاجرین مقیم پاکستان کے تمام حلقوں میں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مہاجرین مقیم پاکستان اور مہاجرین 1989 سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔چییرمین کمیٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر کے حصے الگ کئے اور لداخ کو الگ کیا

جبکہ جموں اور وادی میں جعلی انتخابات کے ذریعے کٹھ پتلی انتظامیہ مسلط کی دنیا نے دیکھا کہ مقبوضہ کشمیر کا کٹھ پتلی وزیر اعلی یوم شہداء پر شہداء کے قبرستان نہ جا سکا اور اسے بھارتی پولیس نے روک دیا

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کتنی شہری آزادیاں حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر غیر قانونی اقدامات کے باوجود مسئلہ کشمیر کو دبانے میں ناکام ہے

کشمیری شہداء نے اپنے خون سے اس مسئلے کو زندہ رکھا ہوا ہے ہم اس موقع پر شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گولڈن ویزا اسکیم ، مملکت عمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Scroll to Top