پی ٹی آئی کو جھٹکا،علیمہ خان سے جھڑپ ، سلیمان اکرم راجہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا، پارٹی کیلئے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضاکرتا ہے، میری زندگی کھلی کتاب ہے

میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہرقسم کے رقیق حملے برداشت کئے جس کا کوئی ملال نہیں ہے ۔

اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ علیمہ خان سے بحث کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ دلبرداشتہ ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات کے معاملے پربحث ہوئی تھی، علیمہ خان نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سیاسی کمیٹی کا مؤقف اور ارکان کی رائے سے علیمہ خان کو آگاہ کیا، سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ ضمنی انتخابات میں شمولیت کے حوالے سے ووٹنگ میں 9 نے مخالفت اور حق میں 13 نے بات کی۔

شوگر کے مریضوں کیلئے دہی کے 6 حیرت انگیز فوائد سامنے آگئے

Scroll to Top