ملک ریاض اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع، طلبی کے نوٹس جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک ریاض اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کیلئے نیب نے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان کے بیٹے علی ریاض اور دیگر ساتھیوں خلیل الرحمان، محمد اسحاق اور عامر رشید اعوان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا۔

نیب نے ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض سمیت 4 افراد کو 26 اگست کو طلب کرلیا۔ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیب نےتمام ملزمان کو26اگست صبح 10بجےنیب راولپنڈی کےدفترطلب کیا ہےملزمان پر بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے

واضح رہے کہ ملک ریاض کے خلاف الزامات ہیں کہ انہوں نے کراچی، راولپنڈی، نیو مری، پشاور، اور جامشورو میں سرکاری اور نجی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کیا اور بغیر اجازت نامے (این او سی) کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کیں، جس سے عوام سے اربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا گیا۔

نیب کا دعویٰ ہے کہ ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر غیر قانونی طور پر رقوم اکٹھی کیں اور انہیں بیرون ملک منتقل کیا، جو منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند 24 اگست،ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

Scroll to Top