سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخی رقم،ہنڈرڈ انڈیکس نے ڈیڑھ لاکھ کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننےکا سلسلہ جاری ہے اور انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے، منگل کے روز بھی 100 انڈیکس تاریخی سنگ میل عبور کرگیا۔

منگل کے روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کی کمی ریکارڈ

کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا ۔100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 50 ہزار 323 بنائی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 49 ہزار 770 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس 2 سال میں 110000 پوائنٹس بڑھا ہے۔

Scroll to Top