بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز نے موسم میں اچانک تبدیلیوں کے باعث تمام ادارہ جات کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نوازنے کہا کہ عوام الناس ندی نالوں اور برساتی پانی کے راستوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں اور فیلڈ وزٹ کے ذریعے صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔پہاڑی سلسلوں میں اچانک بارش سے نشیبی علاقوں میں طغیانی کے خدشات رہتے ہیں پانی کے رستے و بہاو میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اس سے مجموعی نقصان ہوتاہے۔مسافر سیاح اور عوام تعاون کریں تاکہ کسی ناخوشگوارواقعہ سے محفوظ رہا جاسکے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : 13 افراد جاں بحق،8 افراد زخمی، 156 مکان تباہ ،بارانی نقصانات کی رپورٹ جاری