بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔

ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا

وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیاجس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔

خیال رہے کہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی ائیر بیسز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پائلٹس کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ پاکستانی طیاروں کے نشانے پرہیں،رائٹرز کا انکشاف

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ہی پاک فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سانک میزائل کے ذریعے بھارت کے جدید ترین ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

Scroll to Top