آزادکشمیر: رتی گلی میں 500 سیاح پھنس گئے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں روانہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)طوفانی بارش کے بعد کی موجود ہ صورت حال کٹن میں بازار والا پل بہہ گیا کٹن واٹر فال والا پل بہہ گیا کٹن واٹر فال پر IBEX کاٹیج بہہ گیا لوات نالہ میں لگے رابطہ تین پل بہہ گئے لوات پتلیاں جھیل پر آٹھ گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے تاہم بحفاظت ہیں

دواریاں نالہ میں پھنسے تقریبا پچاس سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا جبکہ باقی ماندہ تقریبا ساٹھ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کیا جا رہا ہے ۔۔

رتی گلی بیس کیمپ میں تقریبا 4/500 سیاح اور اسی کے لگ بھگ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں وہاں بیس کیمپ پر وزیر اطلاعات آ زاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ بھی رتی گلی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔۔ رتی گلی نالہ میں سیاحوں کا ایک موٹر سائیکل بہہ گیا

کیل بگنواں میں نالہ میں طغیانی کی وجہ سے ایک شخص رحمت اللہ ولد زرد اللہ شدید زخمی ہوا جس کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اس وقت بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے پورے ضلع نیلم مین برقی رو تعطل کا شکار ہے

ضلع حویلی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا بجلی کا نظام معطل شہری سفر سے گریز کریں ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات میں اضافہ۔

آزاد کشمیر : موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں، متعدد ہلاکتیں، درجنوں افراد لاپتہ

Scroll to Top