باغ( کشمیر ڈیجیٹل )باغ نالہ مائل میں شدید طغیانی کے باعث بالائی علاقوں سدھن گلی،بیر پانی،چھتر، لسڈنہ، ڈھلی،ریڑہ میں طوفانی بارش سے باغ نالہ بھپر گیا۔
گریڈ کالونی،بائی پاس کے مکینوں کو شدید خطرہ۔بارش مزید ہوئی تو یہ علاقے انتظامیہ کو خالی کروانے پڑھ سکتے ہیں۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باغ انتظامیہ ہائی الرٹ، بجلی کا نظام درہم برہم،گزشتہ 5 گھنٹے سے بجلی بند،
سدھن گلی میں بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات، بجلی بند ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی بند۔باغ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے
نعمان پورہ نالہ برینی کا پانی پل سے ٹکرانے لگا۔موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث لاری اڈے کیلئے لگائی گئی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی
سنی نالے میں جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی نالے میں بہہ گئی سیاحوں کو بچا لیا گیا۔
انتظامیہ متحرک،ندی نالوں کے پاس جانے سے عوام کو رکنے کی ہدایات جاری۔رتی گلی نالہ مین ریسکیو اہلکاران پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر رہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا