اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔
23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اپنے والد کی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔
صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا۔
واضح رہے کہ 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا