جہلم ویلی ، کوٹلہ میں شدید بارش، 6 دکانیں ،3 پل،سڑکیں ، سکول طغیانی میں بہہ گئے

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ملسل تیز ترین بارش نے تباہی مچادی۔جگہ جگہ نقصانات بڑھنے کا مکان

کشمیر ڈیجیٹل نمائندگان کی رپورت کے مطابق جہلم ویلی کے مختلف مقامات پر 6 دوکانیں،2 رابطہ پُل،سڑکیں،1 پرائیویٹ سکول طغیانی میں بہہ گئے ۔

بارش کے باعث دواریاں رتی گلی،کھریگام،جاگراں اور لوات کے نالوں میں طغیانی ،: شدید بارش سے لیسوا دومیلاں اور گہل کے نالوں میں بھی طغیانی،؛طغیانی سے ابھی تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام سمیت سیاحتی مقامات کیرن ،اپر نیلم ،شاردہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔؛سیاحت مقامات رتی گلی ،پتلیاں جھیل جانے والی ٹریفک کو عارضی طورپربندکردیاگیا

محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سپیل کل تک جاری رہینکا امکان ظاہرکیا۔دوسری جانب حلقہ ایک کوٹلہ میں شدید بارش اور طغیانی صادقہ پل نالہ میں بہہ گیا عوام دونوں جانب محصور ہو کر رہ گئی۔

یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا

Scroll to Top