سماہنی:تھری ماؤنٹین میڈیکل بٹالین اور 96 آئی ایم ڈی یو کے زیر اہتمام 65 ایف ایف رجمنٹ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول عبداللہ پور سماہنی میں فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل وڈینٹل کیمپ میں 317 مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا۔کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں کو ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی گئیں
سہولیات میں دانتوں کا علاج، معمولی سرجری، ای سی جی، لیبارٹری ٹیسٹ اور مریضوں کی رہنمائی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ،ایمز ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل
کیمپ میں سرجریوں کے علاو ہ 11مریضوں کی ای سی جی،23کے لیبارٹری ٹیسٹ،40کےڈینٹل آپریشن اوردانت نکالے گئے۔
72 مریض مزید علاج کے لیے ایف ٹی سی ریفرکردیئے گئے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات اور ڈینٹل فلاس کی تقسیم کی گئی ۔
بچوں کو دانتوں کی صفائی پر لیکچر، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ پر آگاہی اور سی او تھری ماؤنٹین میڈیکل بٹالین کی جانب سے شجرکاری مہم بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بنی حافظ، پاک آرمی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ قائم ،،سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ
مقامی افراد نے اس اقدام کو علاقے کے لیے بہترین خدمت قرار دیتے ہوئے فوج اور طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔