مسلم لیگ ن کو جھٹکا،خواجہ فاروق احمد کا پاور شو، معروف کاروباری شخصیت ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)پی ٹی آئی مظفرآباد حلقہ تین سٹی کا پاور شو اور شمولیتی پروگرام،قائد حزب اختلاف آزادکشمیر اسمبلی خواجہ فاروق کا دورہ لاہور اور سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر مہتاب اعوان کے آفس میں آمد، انکا مظفرآباد کی کاروباری شخصیات وسیم اعوان ،شاہد اقبال اعوان ،وقار اعوان ،رضوان یونس اعوان ،عدیل احمد اعوان ،ادیب خان ،محسن کمال ،فضل حسین اعوان ،شکیل اعوان نے استقبال کیا۔

اس موقع پر دیگر جماعتوں کے کارکنان نے عمران خان اور خواجہ فاروق احمد پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنی سابقہ جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔

اس موقع پر ن لیگ کی سب سے پرانی وکٹ اور لاہور میں کاروبار کے سلسلہ میں مقیم شخصیت منشی سجاد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

خواجہ فاروق احمد نے انکو ہار ڈال کر پی ٹی آہی میں خوش آمدید کہا۔اس کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن معظم اعوان اور حاجی کرامت نے بھی عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور باضابطہ طور پر تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گے۔

اس کے علاوہ انور اعوان سابق ممبر ن لیگ، سراڑ سے محسن جمال اعوان، درہ بٹنگی سے راجہ نذیر، ماکڑی سے راجہ رشید اور دیگر نے بھی تحریک انصاف اور مہتاب اعوان وسیم اعوان کا ساتھ دینے اور خواجہ فاروق احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے عمران خان کے حقیقی آزادی کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جدید آئی فون 17 سیریز کے چاروں ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

Scroll to Top