نئی دہلی:بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ہی انڈین ایئرمارشل کے دعوئوں کا پول کھول دیاہے اور کئی سوالات بھی پوچھ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ انڈین ایئر چیف نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ ہم نے پاکستان کے کون سے جہاز گرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کون سے جہاز گرائے گئے وہ ایف 16تھے جے ایف 17تھنڈر تھے یا جے10سی تھے،انہوں نے کہا کہ انڈین ایئرچیف یہ نہیں بتاسکےیہ کیسے ممکن ہوا۔؟
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف جھنجھلاہٹ کا شکار، بے تکا بیان داغ دیا
انہوںنے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ایسا ہوا ہوتا تو تین ماہ تک پوری دنیا اس خبر سے بے خبر کیسے رہتی؟بھارتی وزارتِ دفاع کی 9 اگست کی پریس ریلیز میں بھی اس دعوے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارت کےرافیل طیاروں سمیتs400کے تباہ ہونے کی خبر تو پوری دنیا کے پاس تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی شاہینوں سے تارٰیخی دھلائی کے 3ماہ بعد انڈین ایئرچیف نےدعویٰ کیا تھاکہ ہم نے پاکستان کے6جہاز گرائے ہیں۔