نیلم:صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نیلم میں دانش سکول کا ٹینڈر ہوگیا جلد کام شروع ہوگا،جلدگریس ویلی اور شونٹھر ویلی کے عوام کو جلد ایک اور خوشخبری بھی دینگے۔
پھلاوائی تا شنڈاس 8 کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا افتتاح کرنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مسلم لیگ ن ہی تعمیر و ترقی کر سکتی ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے کام زمین پر نظر آ رہے ہیں ، مسلم لیگ ن نے جو بھی وعدہ عوام سے کیا اس کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی بلکہ عوام سے کیے جانے والے وعدے وفا بھی کیے ، عوام مسلم لیگ ن کے بازوں بنیں، مسلم لیگ ن عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی کو جھٹکا، درجنوں سرکردہ رہنما شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل
انہوں نے کہا آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کا پہیہ دوبارہ شروع کریں گے جہاں پر مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی وہاں سے ہی شروع کریں گے ، آزاد کشمیر کے عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔
آزاد کشمیر کا دو گنا بجٹ قائد محمد نواز شریف نے کیا ، ہم دعوؤں کے کائل نہیں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر نکلے ہیں ، میں نیلم کے غیور عوام کو مبارکباد پیش ، نیلم میں دانش سکول کو صرف دو سال کے اندر تکمیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ان شاءاللہ جلد ایک اور خوشخبری گریس ویلی اور شونٹھر ویلی کے عوام کو ملنے والی ہے پھلاوائی ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا ایک یا دو ماہ کے اندر ٹینڈر ہونے والا ہے ، جس کا پراسز مکمل ہو چکا ہے۔
شاہ غلام قادرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دو سال میں آزاد کشمیر کے اندر ایک اینٹ تک نہیں رکھی پی ٹی آئی نے صرف آزاد کشمیر کے اندر فائلوں تک کام کیا ہوا ہے مگر زمین پر کچھ نہیں کیا ۔
ن لیگی صدر کے دورے کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے سیکڑوں افراد نے اپنی پارٹیوں کو الوداع کہتے ہوئے شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
شاہ غلام قادرنے نئے شامل ہونیوالوں سے کہا کہ آپ لوگوں نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا آپ لوگوں کو وہی جائز مقام دیا جائے گا آپ کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔




