اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) گاڑیوں کے خریداروں کے لئے اچھی خبر، چنگان پاکستان نے یوم آزادی کے تحت اپنی مقبول گاڑی ’ السوین سیڈان‘ کے تمام ویریئنٹس میں بڑی کمی کردی، کمپنی کی طرف سے یہ شاندار آفر محدود مدت کے لئے فراہم کی گئی ہے۔
چنگان پاکستان کی 31 اگست 2025 تک یوم آزادی کی خوشی میں اپنی ’ السوین سیڈان‘ گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔
اس آفر کے بعد چنگان الفین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ رعایت تمام ویریئنٹس پر دی گئی ہےاور ملک بھر میں کمپنی کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہے۔
چنگان السوین پاکستان میں تین ویریئنٹس میں دستیاب ہے، ان میں چنگان السوین 1.3L مینوئل کمفرٹ، چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی کمفرٹ اور چنگان السوین 1.5L ڈی سی ٹی لومئیر شامل ہے۔
اہم خصوصیات
انجن آپشنز: 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر پیٹرول انجن
ٹرانسمیشن: 5-اسپیڈ مینوئل یا 5-اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک
ایندھن کی بچت: اندازاً 13 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر
انٹیریئر: فیبرک سیٹس، 7 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے، ریئر کیمرہ، پاور ونڈوز، اور اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز
سیفٹی: ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس مع ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور دیگر خصوصیات شامل ہیں۔
چنگان کمپنی کے مطابق اگست کے مہینے میں یہ آفر نہ صرف یوم آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باوجود کسٹمرز کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی ہے۔
پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اگست کا مہینہ عام طور پر آفرز اور ڈسکاؤنٹس کے لیے جانا جاتا ہے، اور چنگان کا یہ اقدام مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔



