جمعیت علماء جموں وکشمیر نے 5فروری کو یوم یکجیتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریلیوں اور تقریبات میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
راولاکوٹ میں گزشتہ روز جمعیت علماء جموں کشمیر کے صدر و چئیرمن علماء مشائخ کونسل آزاد کشمیرمولانا امیتاز احمد صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا
اجلاس سے خطاب کرت ہوئے مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر محض رسمی دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی، جمعیت علماءجموں وکشمیر نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کی ہے۔
جمعیت علماء جموں کشمیر کے رہنماؤں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، او آئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم کا جوابدہ ٹھہرائیں اور کشمیریوں کو ان کا جائز اور قانونی حق استصوابِ رائے دلوائیں۔