مظفرآباد؛آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کوہالہ میں غیر رجسٹرڈ پاپڑ ضبط کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نےکوہالہ کے مقام پر ناکہ لگاکر گاڑی روکی تو معلوم ہوا مذکورہ پروڈکٹس کی کوالٹی رپورٹ دستیاب تھی اور نہ ہی یہ پراڈکٹ فوڈ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ تھی۔
یہ پاپڑ عموماً سکول کے بچوں میں مقبول ہوتے ہیںجس کے باعث اس کی کوالٹی اور حفاظتی معیار پر فوڈ اتھارٹی نے خاص طور پر سخت چیک اینڈ بیلنس کا نظام لاگو کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور،فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن ،مضر صحت پاپڑسے بھری دوگاڑیاں ضبط،بھاری جرمانے
فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کی کسی بھی صورت میں ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، خصوصاً ایسی اشیاء جو بچوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
ضبط شدہ اشیاء کو مزید لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جب کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور معیاری اشیاء کا استعمال کریں اور مشکوک مصنوعات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔