مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ہائیکورٹ آزادکشمیر میں سابق وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر بحث مکمل کرلی۔
تحریک انصاف آزادکشمیر کی جانب سے راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔
اس موقع پر جسٹس سردار اعجاز خان سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری پر سخت برہم ۔جسٹس سردار اعجاز خان نے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کوریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم عبد القیوم نیازی کو صبح نو بجے ریکارڈ سمیت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کوکسی بھی مقدمہ میں وفاق یا صوبوں کے حوالے نہ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہستان :گھوڑے سمیت گلیشیئر میں دب جانیوالے لاپتہ نصیر الدین کی28 سال بعد لاش مل گئی




