اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آزادکشمیر کے کئی شہروں سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
تفصیلات کے مطابق رات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزادکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش تھاجس کی شدید 5.4تھی اور گہرائی148کلو میٹر تھی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے تمام شہروں سمیت گلگت بلتستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں اور ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔اسلام آباد میں شدید بارش بھی جاری ہے۔