ٹنگیاٹ ٹائیگرز نے شہدائےٹنگیاٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،فرینڈز کلب کوٹیڑی کو شکست

باغ: شہدائے ٹنگیاٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ٹنگیاٹ ٹائیگرز نے فائنل جیت لیا،فرینڈز کلب کوٹیڑی کو فائنل میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

ٹنگیاٹ سٹیڈیم میں دوسرے شہدائے ٹنگیاٹ ویلج وائز کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔

فائنل میچ ٹنگیاٹ ٹائیگرز اور فرینڈز کلب کوٹیڑی کے درمیان کھیلا گیا، ٹنگیاٹ ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اوورز میں 94 رنز کا ہدف دیا۔

کوٹیڑی قندیل نے آغاز میں کچھ مزاحمت دکھائی مگر ٹنگیاٹ ٹائیگرز کے باولرز کی شاندار کارکردگی نے مخالف ٹیم کو جلد ہی دباؤ میں لے لیا اور فائنل باآسانی ٹنگیاٹ ٹائیگرز کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈزلیگ،بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکےسینئر رہنما راجہ نثار احمد شائق تھے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ انتظامیہ کیلئے50 ہزار روپے کا اعلان بھی کیا اور گراؤنڈ کی مزید اپ گریڈیشن کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

منتظمین نے تمام مہمانوںکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،خصوصی طور پر راجہ نثار احمد شائق کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر تقریب کو رونق بخشی۔

Scroll to Top