موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بڑی شجرکاری کا منصوبہ تیار

آزادکشمیر میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے3 ماہ کے شجرکاری منصوبے کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے۔عوام سے بھی بھرپور شجرکاری کی اپیل کی گئی ہے۔

ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان نے مظفرآباد میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات شعبہ تجدید امسال موسم بہار کی شجر کاری مہم شروع کرنے کا جا رہا ہے جو 2 سے تین ماہ کے عرصہ تک محیط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اراضی سمیت عوام کے رقبوں پر بھی لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے، جنگلات اور پرائیویٹ زمینوں پر شجر کاری کر کے ہی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا

شہباز خان نے بتایا کہ چار سے پانچ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے واضح اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے بارشوں کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے، سب اسلامی شعائر کو اپناتے ہوئے شجر کاری اور شجر پروری کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے 42 فیصد جنگلات کو عوام کے تعاون سے محفوظ بنانا ہو گا،جنگلات کے قریب بسنے والے بہتر گھاس اُگانے کیلئے آگ لگا کر جنگل کانقصان کررہے ہیں، اس سے  گریز کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں گزشتہ سالوں کے دوران صرف جنگلات کاٹنے پر توجہ دی گئی جبکہ شجرکاری انتہائی کم کی گئی جس پر خطہ کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

Scroll to Top