جکارتہ (کشمیر ڈیجیٹل)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔
شنہوا کے مطابق ملک کے موسمیات، موسمی تبدیلی اور ارضیاتی ادارے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبےنارتھ مالوکو کے ساحل کے قریب ہفتہ کی صبح 4 بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزے کا مرکز سمندر کی سطح سے 58 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
عمران خان رہا کرو ورکر کنونشن،وفاداریاں بدلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، سردارعبدالقیوم نیازی




