کرنل ریٹائرڈ آصف علی خان کا علی میڈیکل ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل،حناہ محبوب اعوان) اے ایف آئی سی کرنل ریٹائرڈ آصف علی خان کا دارالحکومت مظفرآباد میں علی میڈیکل ہسپتال کا دورہ۔عوام کو دی گئی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار۔

کرنل ریٹائرڈآصف علی خان نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کے کردار کو سراہا اور مشینری کا معائنہ کیا ۔کرنل آصف علی خان کا کہنا تھا کہ کہ وہ مظفرآباد کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر صحت کارڈ بحال کیا جائے تو مریضوں کیلئے بھی فائدہ مندثابت ہوگا ۔ یہ آذاد کشمیر کا واحد ہسپتال ہے جہاں مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کرنل آصف علی خان کا کہنا تھا کہ پہلے جولوگ علاج کروانے اسلام آباد یا لاہور جاتے تھے اب یہاں مظفرآباد میں ہی انہیں تمام طبی سہولیات میسر آرہی ہیں۔

امراض قلب، کینسر کے باعث کم عمری کی اموات میں خطرناک اضافے کا امکان،برطانوی ماہرین

Scroll to Top