ایکس سروس

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے کاروباری شخصیات کی اہم ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

راولپنڈی: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق فیلڈ مارشل کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر گوہراعجاز کی سربراہی میں کاروباری شخصیات نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، ملاقات میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد اور ایس ایم تنویر اور دیگر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر کے صدور بھی شریک تھے۔

گوہر اعجاز نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرکو ملکی معیشت سے متعلق بریف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈمارشل عاصم منیرمتاثر کن شخصیت ہیں ،پاک بھارت جنگ رکوائی،ٹرمپ کا نیٹو سمٹ میں انکشاف

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہراعجاز نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے، کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کر رہی ہے، معاشی اصلاحات کیلئے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے ، وفاقی بجٹ سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کو آگے چلایا جائے گا، بجٹ تقریر میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں جبکہ ملکی کپاس اور کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔

Scroll to Top