چوہدری انوار الحق کے حکم پر اپنڈکس کے مریضوں کیلئے ایمز ہسپتال میں بیڈز مختص

وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد کے نواحی علاقے ہڑیالہ گجراں میں بڑی تعداد میں اپنڈکس کے کیسز سامنے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر فرید کوتمام اپنڈکس کے تمام مریضوں کو ایمز ہسپتال مظفرآباد میں مفت طبی سہولیات ( مفت آپریشن و ادویات) دینے احکامات جاری کر د ئیے ۔

مظفرآباد کے نواحی علاقے ہڑیالہ گجراں میں چند روز میں اپنڈکس کے 216 کیسز سامنے آئے ہیں اور 16 مریضوں کاآپریشن بھی کیاجاچکا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت کی روشنی میں متاثرہ علاقے میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے:طاہر کھوکھر

اپنڈکس کے مریضوں کی بہتردیکھ بحال کے لیے ایمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس کو خصوصی احکامات جاری کر د ئیے گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں اپنڈکس کے مریضوں کیلئے ایمز ہسپتال میں بیڈز مختص کر د ئیے گئے ہیں ۔

اتنی بڑی تعداد میں اپنڈکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ علاقے میں پینے کے پانی سمیت دیگر امور کاجائزہ لینے کیلئے میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو تین فروری کو سیکرٹری صحت عامہ کو رپورٹ پیش کر ے گی ۔

Scroll to Top