ہٹیاں بالا،سابق ایڈمنسٹریٹر فریدخان بارش کے باوجود مسلم لیگ ن کا پاور شو کروانے میں کامیاب

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)پہیہ جام ہڑتال،بارش کے باوجود مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے سابق صدر،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی محمد فرید خان مسلم لیگ حلقہ سات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں بڑا شو آف پاور کرنے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے سابق صدر محمد فرید خان کی جانب سے بلائے جانے والے کارکنان کے مشاورتی اجلاس میں کارکنان مسلم لیگ ن حلقہ سات کا مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،لیپہ ویلی سے لیکر نڑدجیاں، چکہامہ،پاہل،گوجربانڈی،لمنیاں،یونین کونسل گوہر آباد سمیت دیگر درجنوں علاقوں کے کارکناں نے اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔

تمام کارکنان نے یک زبان ہو مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی کے ہر اصولی فیصلہ کو سر تسلیم خم کرتے ہیں،حلقہ سات سے اگر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان الیکشن لڑتے ہیں تو سب ان کے ساتھ ہوں گے۔

راجہ فاروق حیدر خان اس حلقہ سے الیکشن نہیں لڑتے تو پھر قیادت سابق صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان سمیت حلقہ میں موجود کسی بھی بنیادی اور سینئر کارکن کو ٹکٹ دے مگر کسی بھی ایسے شخص کو ٹکٹ کی حمایت نہیں کریں گے جو گھس بیٹھیا ہو۔۔

اجلاس میں کارکنان نے مطالبہ کیا کہ حلقہ کے ٹکٹ کا فیصلہ حلقہ کے کارکنان کی مشاورت سے فوری کیا جائے،شرکائے اجلاس نے کہا کہ اگر راجہ فاروق حیدر خان حلقہ 7 سے خود الیکشن نہیں لڑتے تو 40 سال سے مشکل ترین حالات میں راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ چلنے والے محمد فرید خان کو ٹکٹ دیا جائے۔

ہم سب یک زبان ہو کر فرید خان کو جماعتی ٹکٹ پر کامیاب کروائیں گے بصورت دیگر ہم کسی بھی ایسے شخص کو تسلیم نہیں کریں گے جو ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہو۔۔

ایسی صورت میں ہم ڈٹ کر اس ٹکٹ کی مخالفت کریں گے مسلم لیگ ن کے حلقہ سات کے اس مشاورتی اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال اور بارش کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے آخر میں سابق صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان نے خطاب کرتے ہوئے جماعتی قیادت خصوصا راجہ محمد فاروق حیدر خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نظریاتی کارکن ہیں،ہم جماعت کے ہر فیصلہ کو تسلیم کریں گے۔

اگر راجہ فاروق حیدر خان الیکشن لڑتے ہیں تو بھی ہم ان کے ساتھ ہیں، ماضی کی طرح ہم ان کا الیکشن لڑیں گئے مگر جماعت ٹکٹ لینے کی خواہش سے پارٹی میں شامل ہونے والے کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں لینے دیں گے۔

راجہ فاروق حیدر خان اگر الیکشن نہیں لڑتے تو پھر مجھ سمیت جماعت کے اندر موجود کارکنوں سے کسی ایک ٹکٹ دیں ہم سب ملکر الیکشن لڑیں گے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ پانچ سال تک کوئی شخص ہمارے کارکنوں کا استحصال کرتا رہے،

پانچ سال بعد وہ ہماری صف میں آکر پھر سے اقتدار کے مزے لے اس لیے قیادت فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے،تانکہ مسلم لیگی کارکنان کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو۔۔۔

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری،متحدہ یوتھ فورم ہمروتہ نے حکومت کو 23 جولائی کی ڈیڈلائن دیدی

Scroll to Top