سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل)سدھنوتی بلوچ کی یونین کونسل ہمروتہ گجن کے نمائندہ متحدہ یوتھ فورم نے یونین کونسل بھر میں23 جولائی بروز بدھ مطالبات کے حق میں شٹر ڈائون پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔۔
متحدہ یوتھ فورم کے عہدیداران نے مشاورتی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق چھتریڑی گجن روڈ کی مکمل ری کنڈیشننگ اور ری الائنمنٹ، سادات محلہ تا ہتھلانہ روڈ کی پختگی،جعین خواص روڈ کی مکمل بحالی و پختگی،بی ایچ یو ٹھنڈی کسی ڈاکٹر کی تعیناتی مطالبات میں شامل ہیں۔
بی ایچ یو ٹھنڈی کسی کی عمارت کی تعمیر،چھتریڑی،گجن اور خواص فرسٹ ایڈ پوسٹوں میں ڈسپنسرز اور دیگر سپورٹنگ سٹاف کی مکمل تعیناتی،ٹھنڈی کسی میں ڈراپنگ پوائنٹ،گرلز مڈل سکول چھتریڑی،گرلز مڈل۔سکول پنیالی اور گرلز مڈل۔سکول گہل کی بطور ہائی سکول اپگریڈیشن،گرلز سکول گجن ہمروتہ کا قیام مطالبات کا حصہ ہیں
ہمروتہ میں دو پلے گرائونڈز سمیت یوسی ہمروتہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنانا چارٹر آف ڈیمانڈ کاحصہ ہیں،اجلاس میں یوتھ فورم کے ذمہ داران نے حکومت کو 22 جولائی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 23 جولائی کو باقاعدہ احتجاج کی کال دے دی۔۔
حکومت آزادکشمیر ہمارے مطالبات پورے کرے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔متحدہ یوتھ فورم کا چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ
باغ پولیس کی بڑی کارروائی ، فیک آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار




