باغ پولیس کی بڑی کارروائی ، فیک آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

باغ( کشمیر ڈیجیٹل )باغ پولیس کی بڑی کارروائی ، فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سیاب احمد عباسی کی زیر نگرانی باغ پولیس کی میڈیا مانیٹرنگ جاری، محرم الحرام میں مذہبی منافرت کی روک تھام کے بعد مختلف جعلی آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس اور عباسی نے ہمراہ تفتیشی آفیسر اشتیاق عباسی اور انصر نصیر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر ولد عبدالقدیر خان سکنہ ڈھل قاضیاں باغ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔

ملزم معصوم معصوم اور کشمیری شہزادی کے نام سے فیک آئی ڈیز بنا کر مختلف لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا اس کے علاوہ لوگوں کی فیس بک آئی ڈیز کو ہیک کر کے بھی بلیک میل کرتا تھا۔

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انتہائی محتاط انداز میں استعمال کریں کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،اداروں/ معتبر شخصیات کی تضحیک یا بلیک میلنگ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

اپنے ارد گرد ایسے اوباش صفت لڑکوں پر نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور جاب کرنے والی خواتین سے گزارش ہیکہ ایسے عناصر سے بلیک میل ہونے کے بجائے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر کمپلین کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے ۔

سرکاری ملازمین کیلئے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص

Scroll to Top