کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ریحام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریپبلک پارٹی عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی ۔ پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل حل کیلئے بھرپور جدو جہد کرے گی۔۔
کراچی پریس کلب کو میںنے زبان دی تھی کوئی بھی سیاسی اقدام کروں گی تو کراچی پریس کلب کو ساتھ لیکر چلوں گی ۔ میرے برے حال میں پریس کلب میرے ساتھ رہا۔اب ماڈرن ٹیکنالوجی آگئی ہےکسی کام کا آغاز کریں اللہ کا نام لیکر کریں ،۔۔۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کام کرنے سے قبل نیت کرنابھی بہت ضروری ہے جب بھی کسی اورکیلئے کرتاہے اس میں اللہ پاک برکت ڈالتاہے۔ میرے والد صاحب نےبتایا کہ2012میں بی بی سی میں نوکری حاصل کی تھی ۔اس وقت میں بی بی سی کو چھوڑکراپنی والدہ کے پاس چارسال رہی مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا۔
میں نے 2012سے 2025میں پاکستان کو دیکھا ہماری عوام کے پاس پینے کاصاف پانی نہیں ہے مجھے ایک بچی نے کہاکہ اپ بھی ان سیاستدانوں طرح نہ ہوجایئے گا اس لئے میں اس سے الگ رہی۔
چوہدری قاسم مجید نےبغیر منظوری اپنے حلقے میں نیا ایس ڈی او تعینات کردیا




