جہلم ویلی انتظامیہ کی ناانصافیاں، ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ضلع جہلم ویلی کے ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ناانصافیوں کیخلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان چیئرمین ٹرانسپورٹ یونین راجہ محمد فرید خان کی زیر صدارت چھٹیاں میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ یونین کے دیگر عہدیداران، صدر و جنرل سیکرٹری سمیت مختلف روٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ فرید خان نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالتی سٹے آرڈرز کے باوجود مقامی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بااثر اور غنڈہ عناصر کو فائدہ پہنچا کر لوکل ٹرانسپورٹ سروس کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کا ازالہ نہیں ہوتا، احتجاجی لائحہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ یونین نے تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ منگل کے روز مکمل پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اپنی آواز حکام تک مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔

آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر1600روپے اضافہ

Scroll to Top