کوٹلی :ڈپٹی کمشنرکوٹلی میجر(ر) ناصر رفیق نے ایک ہی وقت میں 36 پٹواریوں کے تبادلے کردیئے جس پر محکمہ مال میں ہلچل مچ گئی۔
کوٹلی میں نئے تعنیات ہونے والے ڈپٹی کمشنر میجر(ر) ناصر رفیق نے سب سے پہلے صفائی کی شروعات اپنے ہی محکمہ سے کر دیں اور72 میں سے36 پٹواریوں کے تبادلے کر دیئے۔مزید تبادلے بھی ہونے کا امکان ہے۔
سالوں سے سیٹوں پر براجمان رہ کر مال کمانے والے پٹواریوں نے تبادلے رکوانے کیلے وزیروں کی رہائشگاہوں پر ڈیرے ڈال لئے، کوٹلی شہر،رولی،منڈی اور دیگر پٹواروں میں ہونے والی کروڑوں کی ڈیل فی الحال رک گئی۔
ذرائع کے مطابق پٹواریوں کے تبادلے ہونے پر کئی پراپرٹی ڈیلر،بروکرز،مڈل مین پریشان ہیں اور اپنا دھندہ بچانے کیلئے وہ ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کروانے نکل پڑ ے ہیں، میجر (ر) ناصر رفیق نے احسان خالد کیانی،بشیر مغل کی یاد تازہ کر ڈالی۔