آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم 14سالہ خصوصی بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے نواحی علاقہ نوگراں میں شام گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14سالہ خصوصی بچی مسماۃ (ن) دختر ظہیر اعوان (مرحوم) اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگئی۔
اہلِ خانہ کے مطابق سپیشل نوعیت کی حامل بچی کی بینائی کمزور تھی جہاں کھیلتے ہوئے اس کے ہاتھوں اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ آیا بچی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا اور گولی کیسے چلی۔