وادی لیپہ:پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم،300 مریضوں کا چیک اپ

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل،جی ایم بخاری سے)چک مقام، بی ایچ یو بنہ مولا میں پاک فوج کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں چک مقام کے قابل فخر سپوت، ماہر امراض جلد میجر ڈاکٹر سید مزمل بخاری اور پاک فوج کے دیگر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

تقریباً 300 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، جن میں سے 200 سے زائد جلدی امراض کے شکار تھے۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بے حد سراہا،

پورے ضلع میں کسی ماہر امراض جلد کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو مظفرآباد یا راولپنڈی جانا پڑتا ہے۔ آج پوری وادی سے آئے مریضوں نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ماہرینِ طب کے ساتھ ایسے کیمپس کے انعقاد کی پرزور اپیل کی۔

سیکرٹری ماحولیات سے ایکٹیوسٹ ٹیچرعثمان کی ملاقات، ماحولیاتی امور پرمعاونت کی یقین دھانی

Scroll to Top