مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ریٹائرڈ ایس ڈی او اسلم راٹھور نے 8سال پہلے گلشن علاؤالدین کالونی سے 10مرلے پلاٹ 30لاکھ میں ہمیں فروخت کر کے ہمارے خلاف عدالتوں میں کیس کر دیا۔25جون کو سینئر سول جج کی عدالت سے ہمارے حق میں فیصلہ ہوا۔۔
انتظامیہ کے تعاون سے ہم نے 10سے 12لاکھ کے اخراجات کر کے پلاٹ میں شیلٹر نصب کیا۔گذشتہ رات اسلم راٹھور کے بیٹوں،بھتیجوں،بھانجوں نے کرایہ کے دیگر 30،40غنڈوں کے ہمراہ رات گیارہ بجے کے قریب ہمارے گھر اچانک حملہ کر دیا۔
ملزمان خنجر،چھرویوں،بلچوں،گینتیوں سے مسلح تھے نے خواتین بچوں اور ہم پر تشدد کر کے زخمی کیا،شیلٹر کو توڑ پھوڑ کر تباہ وبرباد کر دیا گیا۔
واقعہ کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کروائی گئی۔زخمی کے میڈیکل کے بعد اسلم راٹھور سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔۔
ان خیالات کا اظہار فیاض راجپوت، محمد ندیم چوہدری،چوہدری ارشد سمیت دیگر نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ (ر)ایس ڈی او پی ڈبلیو ڈی اسلم راٹھور جس وقت بیٹے کی شادی کے لیے مجبور تھا اس وقت اس نے ہمیں 30لاکھ کا پلاٹ فروخت کیا جس کا ایم ڈی اے سے الاٹمنٹ چٹ،پوزیشن سلپ ملنے کے بعد ہمارے نام پر بنامہ ہوا مگر بعد میں اسلم راٹھور نے بے ایمانی پر کمر کس لی۔۔
اس نے ایم ڈی اے کے خلاف 4مرلے الاٹمنٹ کا دعویٰ کر دیا جس میں ہمیں بھی فریق بنا یا گیا۔اس کے خلاف ہم نے حکم امتناعی حاصل کیا اور اینٹی کرپشن میں بھی کیس دائر کیا۔
اسلم راٹھور اینٹی کرپشن میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس سے معاملہ یکسو کرنے کا وقت دیا اور کہا کہ اگر آپ ایک ہفتہ کے اندر معاملہ ختم نہیں کر سکتے تو آپ کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایم ڈی اے کے چیئرمین وقت نے دو مرتبہ مذکورہ پلاٹ کی پیمائش کروائی جس کے مطابق موصوف کا پونہ مرلہ رقبہ زائد تھا جبکہ یہ دعویٰ دار 4مرلے کا تھا یہاں پر بھی اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں 25جون کو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جس پر ہم نے انتظامیہ کے تعاون سے شیلٹر نصب کیا جو گذشتہ رات اسلم راٹھور اور اس کے غنڈوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے۔
ہمارے بچوں سمیت ہمیں زخمی کیا انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اورہمیں جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے چونکہ ملزمان ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم آپ کو اور آپ کے سارے کاروبار کو تباہ کر دیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یا ہمارے کاروبار کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسلم راٹھور پر عائد ہو گی۔




