راجہ ظفر بیربل

سماہنی:LA-6میں سیاسی ماحول گرم ، راجہ ظفر بیربل کا بھی 2026 کے انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ

سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ ایل اے-6 سماہنی کی ممتاز سیاسی شخصیت اور سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ظفر بیربل نے آئندہ عام انتخابات 2026 میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق راجہ ظفر بیربل مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں تمام سیاسی اور تنظیمی تیاریاں جاری ہیں، واضح رہے حلقہ 6 سماہنی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے متعدد نام سامنے آ چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کشمیری عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں : شوکت جاوید میر

سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، سابق ایڈمنسٹریٹر را جہ غلام ربانی، سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال، میجر ریٹائرڈ خضر الرحمٰن راجہ بھی لیگی ٹکٹ کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں ، حلقہ سماہنی سے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد سیاسی منظر نامے پر ہلچل دکھائی دے رہی ہے اور قبل از وقت انتخابی ماحول نظر آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری، اعتراضات کی آخری تاریخ 4 جولائی

Scroll to Top